کراچی (سٹی نیوز)مسلم لیگ (ن) ضلع سائوتھ کے سینئر نائب صدر سردار اسلم گبول کے بھائی حاجی جمن گبول کی زوجہ گذشتہ دن گذری روڈ میں روڈ ایکسیڈینٹ میں انتقال کرگئیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے انکی رہائش گاہ گبول چوک گذری میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جس میں کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاضی زاہد، جوائنٹ سیکریٹری سندھ حاجی پرویز تنولی، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ نجیب ولی، حاجی شیر محمد گبول، حاجی رشید گبول، عارف گبول، حاجی شریف گبول، حاجی خمیسہ گبول، حاجی محمد علی گبول، سردار اسماعیل گبول اور بڑی تعداد میں لوگوں نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ جبکہ مولانا محمد اقبال چشتی نے مرحومہ کے درجات بلندی اور مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔