حکمرانوں کو کفار کی غلامی اور مصلحتوں سے نکلنا ہوگا ‘مولانا عبدالرحمن سلفی    

Jun 11, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی ودیگر علما کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد اہلحدیث میں  حرمت و ناموس رسالت پر  علما کرام نے خطبہ جمعہ دیا اور احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا کراچی میں مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانا مفتی انس مدنی، علامہ عبدالخالق آفریدی، مولانا قاری خلیل الرحمٰن جاوید، مولانا افضل سردار،  مولانامفتی عبدالوکیل ناصر، مولانا مفتی صہیب شاہد، مولانا مفتی رفیق سلفی، مولانا مفتی منور زکی مولانا مفتی عبدالحنان سامرودی، مولانا ابرہیم جونا گڑھی، مولانا عبد الرزاق،مولانا قاری مصدق الامین، مولانا مفتی جاسم سلفی، مولانا ابرہیم طارق، مولانا الیاس آگرے والے  لاہور مولانا زاہد ہاشمی الازہری، مولانا سید عبدالرحیم شاہ، اسلام آباد مولانا خالد عبداللہ،  پیشاور مولانا عبدالعزیز نورستانی، مولانا امان اللہ پیشاوری،کوئٹہ مولانا فضل ربی، مولانا ابرہیم رئیسانی، حیدرآباد مولانا امیر عبداللہ فاروقی، مولانا قار شیر حقانی، مولانا برہان الدین سلفی،مولانا عبداللہ علوی، سکھر  مولانا  عبدالرحمن ثاقب،حاجی عبدالحنان بندہانی  لاڑکانہ مولانا عبد القادر، مولانا اللہ رکھا چانڈیو تھر پارکر مولانا جو نیجو، مولانا عیسیٰ ودیگر شہروں  میں علماء نے اپنے خطاب میں کہا محمد رسول اللہ دینا جہان کے لیے رہبر و رہنما بناکر بھیجے گئے آپ کی شان کائنات کے رب نے  بلند کی ناپاک زبانیں  چلانے  والے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں  بھارت میں بے۔جے۔پی ترجمان کی جانب سے گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے     علماء اہلحدیث نے کہا کہ خاتم النبیین رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں انتہا پسند ملک بھارت سے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کی گی  ۔ 

مزیدخبریں