کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ بند کیجائے‘ متحدہ اراکین قومی اسمبلی


کراچی (نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے شہر کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا کہ کراچی کے شہری لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں جوکے کے الیکٹرک کی نا اہلی کی بدترین مثال ہے کے الیکٹرک تمام تر دعووں کے باوجود نہ تو بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کر سکی ہے اور نہ ہی لائن کے نقصانات پر قابو پا سکی ہے آئے دن بجلی کے ٹیرف میں اضافہ اور زائدبلنگ نے عوام کی کمر توڑدی ہے جبکہ لوڈشیدنگ خاص طور پر اس وقت کی جاتی ہے جب گھروں میںپانی آنے کا ٹائم ہوتاہے شہری پہلے ہی پانی کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں اور  کے الیکٹرک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہے اگر لوڈ شیدنگ کرنا بہت ضروری ہے توعلاقے کے واٹر بورڈ کے متعلقہ   ایکسین سے میٹنگ کر کے لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار انکو فراہم کردیا جائے تاکہ عوام پانی جیسی نعمت سے محروم نہ ہو سکے ۔اراکین قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بجلی کے ترسیل کے نظام میں بہتری لائے بصورت دیگر عوام اس کا محاسبہ کرنے پر مجبور ہونگے ۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور نیپرا سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے راست قدم اٹھایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...