پاکستانی نژادبنگالیوںکی  کالونیوں میں ترقیاتی کام کرائیں گے ،ناصر شاہ 


کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے بانی وچیئرمین سابق ٹائون ناظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ محمد فیروز نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ سے ملاقات کی اور پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل پراین اے 24oکے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ناصر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو بیس بنگالی کالونیوں میں بھر پور ترقیاتی کام کروائیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت پانی وسیوریج کے مسائل اور ترقیاتی کاموں میں پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کی تجاویز پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا شیخ محمد فیروز نے کہا کہ کورنگی کے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ ناصر لودھی کیلئے ڈور ٹو ڈور عوامی رابط مہم کا سلسلہ جاری ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے پیروکار انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن