چین کا یورپی پارلیمنٹ کی سنکیانگ قرارداد کی سخت مخالفت

Jun 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلی مقننہ کے ترجمان نے "سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورت حال" پریورپی پارلیمنٹ کی جانب  سے منظورکردہ نام نہاد قرارداد کی بھرپورمخالفت کی ہے۔نیشنل پیپلز کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ترجمان یو وینڑے نے جمعہ کو کہا کہ چین یورپی پارلیمنٹ کی "سیاسی  ہیرا پھیری اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت" کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 70 سال پہلے نئے چین کے قیام کے بعد سے، ملک کے سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے میں انسانی حقوق کے حوالے سے مسلسل بہتری آئی ہے۔یو نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی ملکی کوششوں کے ذریعے سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو انتہائی حد تک یقینی بنایا گیا اور پوری دنیا میں انسانی حقوق کے مقصد اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ اس وقت سماجی استحکام، معاشی خوشحالی اور پرامن اور خوشگوار زندگی کے ساتھ ترقی کے حوالے سے تاریخ کے بہترین دور میں ہے۔
 سخت مخالفت

مزیدخبریں