جھیل چاڈ کے علاقے میں کثیر القوامی فوجی دستوں نے بوکو حرام کے 800 سے زائد عسکریت پسند مار دیئے

Jun 11, 2022

یاؤندے(شِنہوا)کثیر القومی مشترکہ ٹاسک فورس (ایم این جے ٹی ایف)کے فوجی دستوں کی جانب سے جھیل چاڈ کے کنارے پرحالیہ کارروائیوں کے دوران شدت پسند گروہ بوکو حرام کے 800 سے زائد جنگجو مارے گئے ہیں۔ایم این جے ٹی ایف کے کمانڈر میجرجنرل عبدالخلیفہ ابراہیم نے بتایا کہ "لیک سنیٹی" کے نام سے آپریشن 75 دن تک جاری رہا اور اس میں کیمرون ، نائیجیریا ، چاڈ اور نائیجر کے فوجی شامل تھے۔عبدالخلیفہ ابراہیم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اب تک بوکو حرام کے 800 سے زائد مجرموں کو بے اثر یا ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ لوگ ایم این جے ٹی ایف کے سیکٹر "ون" کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں جو کہ کیمرون میں واقع سیکٹر ہے۔ میں نے نظم و ضبط اور سخت محنت کے لحاظ سے کیمرون سیکٹر کو بہترین سیکٹرز میں ایک پایا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران آپریشن کے جنگی نقصانات کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے مزید بتایا کہ تین ماہ کے آپریشن میں کیمرون کا ایک بھی فوجی ہلاک نہیں ہوا  جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
 عسکریت پسند

مزیدخبریں