اسلام آباد(خبرنگار) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوامیں آندھی چلنے کے علا وہ خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بعد از دوپہر میں ا?ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جمعہ کے روز ملک کیبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہاتاہم وسطی وجنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختو نخوا میں آندھی چلنے کیعلاوہ خیبرپختونخوا، تکشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ا?ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیزہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب:مری06،خیبر پختونخوا: دیر،کاکول 05،پٹن03، کالام 01کشمیر: مظفرآباد01 اورگلگت بلتستان:بابوسرمیں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت: سبی 48، نوکنڈ ی47، دادو، جہلم، جیکب آباد اورڈی آئی خان46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم،خشک رہے گا
Jun 11, 2022