سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اورمچھلی کھلائی جائے گی

کراچی(این این آئی)سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اورمچھلی کھلائی جائے گی۔سندھ کے محکمہ جیل کی جانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے خوراک میں دو آئٹمز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار بکرے کا گوشت اور15 دنوں میں ایک بارمچھلی کھلائی جائے گی۔سندھ حکومت نے قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت قیدیوں کے کھانے کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر تین ارب روپے کیا جائے گا۔ آئی جی جیل سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
جیل مینوئل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...