زرعی پانی کی قلت سے آباد کار فاقوں پر مجبور

Jun 11, 2022

جعفرآباد(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر وپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیزجمالی نے صوبائی سیکرٹری آبپاشی سے زرعی پانی کی قلت پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹ فیڈر کینال سمیت کیرتھر کینال ودیگر ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی شدید قلت کی وجہ سے ٹیل کے زمینداروں تک پانی نہیں پہنچ رہاہے جسکی وجہ سے چاول کی پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور آباد کار خاص کر چھوٹے زمیندار پریشانی میں مبتلا ہیں صوبائی سیکرٹری نے میرچنگیز جمالی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ زیلی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت جلد دور کی جائے گی اور ٹیل کے زمینداروں کاشتکاروں اور کسانوں کوزرعی پانی فراہم کرنے کے لیے سنجیدگی سے انتظامات کیے جارہے ہیں میر چنگیز جمالی نے بتایا کہ پٹ فیڈر میں پانی کی شدید قلت ہے اور گڈو بیراج میں پانی کی کمی کی وجہ سے بلوچستان کے زرعی کینالوں کو پانی کی قلت کاسامناہے اور پٹ فیڈر سمیت کیرتھر کینال کو اسکے حصے کاپورا پانی فراہم نہیں کیاجارہاہے جسکی وجہ سے بلوچستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا نصیرآباد ڈویژن قحط سالی کی جانب رخ اختیار کررہاہے اورآباد گار طبقے کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
میر چنگیز جمالی ملاقات

مزیدخبریں