پشاور(یواین پی) انٹرریجنل فٹسال چمیپن شپ گیارہ بارہ جون مانسہر ہ میںکھیلی جائے گی جس میں پندرہ سے زائد ریجن کی فٹسال ٹیمیںشریک ہونگیں، صوبائی صدرمعین الدین کے مطابق انٹرریجنل فٹسال چمپین شپ کرانے کامقصدصوبہ خیبرپختونخواکی ایک مضبوط ٹیم بھی تشکیل دینا ہے کہ جولائی میںاسلام آبا د میںمنعقدہونے والی نیشنل فٹسال چمپین شپ میںصوبے کی نمائندگی کرے گی۔انہوںنے بتایاکہ انٹرریجنل فٹسال چیمپین شپ کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے ہیں اورتمام ریجن کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ شرکت کریں۔