کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پہلا آل کراچی مرحوم حاجی عباس سومرو، شہید ابراہیم کچھی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ2022 میں مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ان میچوں میں کلری اسٹار،کورنگی جیم خانہ ،کیماڑی یونین ،ملک ترین ایف سی ،بلوچ محمڈن لیاری اورکوہاٹ اسپورٹس نے فتوحات سمیٹ لیں۔محلہ کلری گراﺅنڈ ا?گرہ تاج میں پہلا آل کراچی مرحوم حاجی عباس سومرو، شہید ابراہیم کچھی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلےمیچ میں کلری اسٹار نے ینگ نوالین کو ایک صفرسے،دوسرے میچ میں کورنگی جیم خانہ نےساجدی بلوچ کو ایک ،صفر سے،تیسرے میچ میں کیماڑی یونین نےصابری اسپورٹس کو ایک کےمقابلے میں تین گول سے،چوتھے میچ میں ملک ترین نے شبیر میموریل کو ایک،صفرسے ،پانچویں میچ میں بلوچ محمڈن لیاری نے ینگ سولجر کو چار، ایک سے اور چھٹے میچ میں کوہاٹ اسپورٹس نے پھول پتی اسٹار کو پنالٹی ککس پر چارکے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ریفری نصیر پپو،صالح محمد،شوکت گھوٹائی،دادل،عبدالرحمن میچ کمشنر اسلم مٹھانی، محمد حسین، میڈیا کو آرڈینیٹرمحمد سلیم سماءتھے۔
عباس سومرو، شہید ابراہیم کچھی یادگاری فٹبال،کلری اسٹار،کورنگی جیم خانہ سرخرو
Jun 11, 2022