ملک میں شدید گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی نوید سنا دی۔آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب ، خیبر پختو نخوا ، آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں بارش متوع ہے۔خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں بارش متوقع ہے۔ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، پشاور، مردان اوروزیر ستان میں بارش کاامکان ہے۔ چارسدہ ،سوات ، ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔