سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید  معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین  انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا میں بے مثال معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں لاکھوں افراد کو پہلے ہی امداد کی ضرورت ہے۔ لائرکے نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس تشویش کو دور کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن