پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہونے کا امکان، 20 افراد حلف اٹھائینگے

پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہونے کا امکان ہے، پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 20 کے قریب افراد کل تک حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے، کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین بھی کابینہ اراکین کے حصہ بننے کی توقع ہے، سیف کھوکھر، ذکیاہ شاہ نواز، منشاء اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ کے بھی حلف اٹھانے کے امکانات ہیں۔کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو، چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کے بھی مزید دو افراد کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزرا، اور 2 مشیر مل سکتے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...