وفاقی حکومت نے بجٹ پر کوئی مشاورت نہیں کی، تیمورسلیم جھگڑا

Jun 11, 2022 | 14:40

ویب ڈیسک

پہلا سال ہے ضم اضلاع کیلئے بجٹ کم کردیا گیا، این ایف سی کا فنڈ ملنا چاہئے،پریس کانفرنس

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے بجٹ پر کوئی مشاورت نہیں کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لئے بدنیتی ظاہر کی گئی، پہلا سال ہے ضم اضلاع کیلئے بجٹ کم کردیا گیا۔تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے بجٹ کم کرکے قبائلی اضلاع کے ساتھ زیادتی کی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ قبائلی اضلاع کا بجٹ زیر بحث نہیں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد این ایف سی کا فنڈ ملنا چاہیے ، قبائلی اضلاع فنڈز کے ایشو پر مفتاح اسماعیل کے بات کی۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے بجٹ پر حیرت ہے کیونکہ وفاقی بجٹ میں کوئی سمت نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 131 ارب ملے تھے اس بار 110 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ہم عمران خان سے 131 ارب روپے سے بھی زیادہ مانگ رہے تھے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے وقت لیا،  مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا کہ 60 ارب کو 80 یا 74 ارب رکھیں گے۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ان سے کہا کہ ہمیں تحریری طور پر چاہیے کیونکہ خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع کی ذمہ داری لے رکھی ہے۔انہوں نے   کہا کہ  امپورٹڈ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں میں ایک نے بھی قبائلی اضلاع کے حق کے لیے نہیں بولا۔

مزیدخبریں