لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت اجلاس میں بجٹ تجزیہ اور معیشت کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عبوری حکومت کو بجٹ پر نظرثانی کرنا ہوگی، بجٹ میں متوسط طبقے کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا؟انہوں نے کہا کہ وفاق نے 12 ماہ کا بجٹ دیا اور پنجاب نے 4 ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا ہے، بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں۔ بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسا رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، الیکشن تو ہونے ہیں، اب اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ہسپتال کی ایمرجنسی میں حادثے کا زخمی لایا جائے اور ڈاکٹر لکھ دے ڈیتھ آن آرائیول۔
شاہ محمود
بجٹ تجزیہ سامنے لائینگے، نئی پارٹی کی لانچنگ ڈیتھ آن آرائیول جیسی:شاہ محمود
Jun 11, 2023