منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز شریف ملزموں کے وکلاءدلائل کیلئے طلب

Jun 11, 2023


لاہور(خبرنگار)اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج فخر بہزاد نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پرسلمان شہباز سمیت شریک ملزمان کے وکلاءکو دلائل کےلئے24 جون کوطلب کرلیا ۔ عدالت نے سرکاری وکیل اور شریک تین ملزموں کے وکلاءکی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کی۔سلمان شہباز اور شریک ملزمان نے حاضری کاعمل مکمل کرایا، عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔
منی لانڈرنگ کیس

مزیدخبریں