اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نئے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لئے دوارب روپے اورآرٹسٹس ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے فلمی صنعت کو فروغ ملے گا اور فنکاروں کی فلاح وبہبودہوسکے گی۔