انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،فضل الرحمن 

Jun 11, 2023

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا سابق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا جے یو آئی نے چار سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پروجیکٹ کو زمین بوس کیا پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاسکے بعد گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کا اعلان کیا۔ جمعیت علماءاسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی حالات کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں