ضیاالحق کے ہاتھوں پھانسی نے عثمان غنی کو امر کر دیا، زرداری 

Jun 11, 2023

لاہور(نامہ نگار )سابق صدر آصف علی زرداری دھرم پورہ لاہور میں پیپلزپارٹی کی دیرینہ کارکن شاہدہ جبین کے گھر پہنچ گئے اور وہاں شاہدہ جبین کے خاوند اور پیپلزپارٹی کے کارکن حاجی محمد علی کے انتقال پر اظہار افسوس اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر شاہدہ جبیں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل(ر) ضیا کے دور میں شاہدہ جبین اوراس کی دودھ پیتی بچی نے شاہی قلعے میں لمبی قید کاٹ کر تاریخ رقم کی۔ضیا کے ہاتھوں شاہدہ جبین کے بھائی عثمان غنی کی پھانسی نے اسے امر کردیا۔انہوں نے کہا کہ شاہدہ جبیں جمہوریت کے لئے سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کا استعارہ ہیں۔

مزیدخبریں