شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے مشکل ترین حالات میں بھی نہایت موثر و سود مند بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں، حکومت آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ۔