قصور(نمائندہ نوائے وقت)تحصیلدار قصور عبدالمجید شاہد کی جعلی اشٹام فروشوں کے خلاف کارروائی،لاہور کے چارملزم گرفتار۔ تحصیلدار قصور عبدالمجید شاہد کی جعلی اشٹام فروشوں کے خلاف کاروائی،ملزمان محمد فوادریلوے کالونی شاہدرہ،رانا نبیل احمد شاہدرہ ٹاو¿ن،عارف علی بادامی باغ اور محمد حمزہ شاہدرہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ماڈل بازار قصور میں بیٹھ کر ملک نذیر احمد اسٹام فروش کے نام جعلی اشٹام دے رہے تھے چاروں ملزموں کو مال مسروقہ سمیت پکڑ لیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے اوتھ کمشنر ز کی مہریں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔تھانہ اے ڈیژن قصور پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔
قصور: جعلی اشٹام فروشوں کے خلاف کارروائی‘4 ملزم گرفتار
Jun 11, 2023