شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رائے اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی بار بار پیشکش کر کے اپنے جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیا ہے پی ٹی آئی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی ضامن ہے عمران خان کی تین دھائیوں پر مبنی جمہوری جدوجہد ان کی عوام دوستی کی گواہ ہے، 9مئی کے واقعات سے پی ٹی آئی کی قیادت کا کوئی تعلق نہیں جن شرپسندوں نے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔