قصور(نمائندہ نوائے وقت) شیخم کے علاقے میں پلائی وڈ فیکٹری کے مالک کا اندھا قتل پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اعوان چک 39 کے رہائشی ملک امانت نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ آصف کالونی پتوکی کا رہائشی 65 سالہ میرا بھائی صاحب دین جو گھر سے اپنی پلائی وڈ فیکٹر میں گیا واپس نہ آیا بار بار فون پر رابطہ کرنے پر بھی رابطہ نا ہوپایا تشویش ہونے پر میں اپنی بھابی روبینہ کے ساتھ فیکٹری کے شیڈ میں گئے تو وہاں پر میرے بھائی کی خون مےں لت پت نعش پڑی تھی واقع کی اطلاع پر پولیس تھانہ سرائے مغل موقع پر پہنچی ۔حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قصور: نامعلوم ملزموں نے فیکٹری مالک کو قتل کر دےا
Jun 11, 2023