شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ میں نجی پیپر اینڈ بورڈ کے مالکان نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے پختہ دیواریں تعمیر کرکے فیکٹری پلانٹ نصب کر لیا فیکٹری مالکان نے علاقہ کے لوگوں کی گزرگاہ کو ختم کر کے راستے پر قبضہ کر لیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا احتجاج ڈی سی شیخوپورہ سمیت وزیر اعلی پنجاب سے سرکاری زمین واگزار کروانے کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڑ خان پور نہر پر واقع پیپر ملز کے مالکان نے فیکٹری کے عقب میں واقعہ سرکاری زمین پر زبردستی قبضہ کر لیااس سے قریبی گھروںمیں جانیوالوںکا راستہ بند جبکہ مکینوں کو لمبا چکر کاٹ کر اپنے گھروںکو جانے پر مجبور ہوگئے علاقہ مکینوںنے جب مذکورہ قبضہ کیخلاف احتجاج کیا تو فیکٹری مالکان نے غنڈ وں کے ذریعے دھمکیاں دیناشروع کردیں دوسری طرف محکمہ مال کو مکینوں نے درخواست دی تو بااثر فیکٹری مالکان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے اور مبینہ رشوت دے کر معاملہ کو دبا لیا۔رابطہ کر نے پر فیکٹری منےجر نے بتایا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے کونسے دودھ سے دوھلے ہیں اور انتظامی افسر بھی سب کچھ کرتے ہیں اگر تھوڑی سی جگہ ہم نے لے لی ہے تو کیا ہوا ہم مکینوں کو کچھ دے لیکر راضی کرلیں گے ۔