شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی،سماجی وتاجر رہنماﺅں الحاج ملک اسلم بلوچ،میاں علی بشیر ایڈووکیٹ، میاںافضال حیدر، حاجی غلام نبی ورک ، چودھری عمر مشتاق ورک ،عدنان اسلم ،راشد منیر ایڈووکیٹ، خالد جاوید چدھڑ، چودھری خرم ریاض کاہلوں، چودھری کامران ذوالفقار ورک نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے پیش کیا جانیوالا بجٹ صرف الفاظ کا گورکھ دھند نہیں بلکہ قوم کیساتھ فراڈ ہے 6 ماہ بعد موجودہ حکومت گھر چلی جائیگی اور اس کے بعد نگران حکومت کے کندھوںپر بوجھ آجائیگا موجودہ بجٹ قوم کو ”لولی پاپ“ کے سوا کچھ نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ”نوائے وقت“ سے گفتگوکے دوران کیا۔