لاہور(نامہ نگار)نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرتربیت سندھ پولیس کے ڈی ایس پیزکے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں جدید پولیسنگ بارے تربیت دی گئی۔ زیر تربیت افسران کے وفد کی سیف سٹی دورہ کے موقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات بھی ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز، آئی ٹی اصلاحات اور دیگر جدید پراجیکٹس بارے بتایا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر پولیس افسران کو ڈیجیٹل فورانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش ‘ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈسیٹس اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی۔ ڈی ایس پیز نے 15ایمرجنسی کالزاور ان پر پولیس رسپانس کا عمل دیکھا۔ پولیس افسران کو میڈیا مینجمنٹ اور پبلک ریلیشنز بارے بھی تربیت دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے بتایا کہ نوجوان افسران ٹیکنالوجی کو بہترانداز میں سمجھتے ہیں جسکا فورس کو فائدہ ہوگا۔ جرائم کی بیخ کنی اور مظلوم کا سہارا بننے کیلئے سروس کو عبادت سمجھنا ہوگا۔ زیر تربیت افسران نے کہا کہ روایتی پولیسنگ کا دور ختم، دنیا بھر میں ماڈرن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔ اتھارٹی کا تربیتی کورس جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار ہوگا۔ لیجنڈ کرکٹر وکوچ مشتاق احمد پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے برانڈایمبیسڈ ر بن گئے۔ برانڈ ایمبیسڈرمشتاق احمد نے پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے مشتاق احمد کو سیف سٹی سکیورٹی انتظامات اور ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ منیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ سیف سٹی عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کیلئے مثالی کام کر رہا ہے۔ اس جدید سیٹ اپ کی بدولت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی مکن ہوس کی۔ سیف سٹی پراجیکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر مشتاق احمد نے پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب بھی کیا۔ سیف سٹی میں کام کرنے والے نوجوان ملک کے اصل ہیرو ہیں۔ بعد ازاں برانڈ ایمبیسڈرمشتاق احمد کو ایم ڈی پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان نے اعزازی شیلڈ، برانڈ ایمبیسڈر کیپ اور کٹ پیش کی۔
زیرتربیت سندھ پولیس کے وفد کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
Jun 11, 2023