مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں:سی سی پی او


لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔سالِ رواں میں اب تک 2183برخاست شدہ پولیس ملازمین کی اپیلیں سنی گئیں۔ سی سی پی او لاہور نے1839 ملازمین کی اپیلیں شنوائی کےلئے منظور کر لیں اور اردل روم میں پیش ہونے والے82ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں جبکہ 262ملازمین کی اردل روم میں شنوائی کے بعد نوکری پر بحالی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔ سزا و جزا کا تعین ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق ہو گا۔ اختیارات سے تجاوز،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ غیر ارادی و انسانی بنیادوں پر ہونے والی غلطی یا کوتاہی پر سزا میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ملازمین کی ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔ پولیس ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کوبروقت ریلیف فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...