فیروزوالہ( نامہ نگار) نہر اپر چناب میں نہاتے ہوئے مل مزدور وقار علی ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی عمر 27 برس تھی اور وہ چیچہ وطنی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وہ لاہور روڈ پر واقع شیشہ ساز فیکٹری میں کام کرتا تھا جس کی نعش کی تلاش کاکام جاری ہے۔ محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق وقار علی کی ہلاکت کا مقدمہ محکمہ آبپاشی کے فیلڈ سٹاف کےخلاف درج کروانے کیلئے محکمہ لاءسے رائے طلب کر لی گئی ہے۔ اس سال ضلع شیخوپورہ کی نہروں پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی بھی نہیں لگائی گئی ۔