لاہور(نیوز رپورٹر) عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے بائیکرز سید اسامہ ،عتیق ریاض، جہانزیب ںٹو بھائی اور سائیکلسٹ طیب جواد کے اعزاز میں پاک ایڈونچر کلب کی تقریب آج صبح 9 بجے جیلانی پارک میں ہوگی۔ اس موقع پر کلب ممبران کا ماہانہ اجلاس بھی ہوگا جس میں سیاحت کے فروغ اور بائیکرز کو درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ نائب صدر چوہدری نذیر احمد کی رہائش گاہ پر کلب کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ میں کیا گیا چیئرمین میاں محمد اعظم نے خطاب میں کہا کہ پاک ایڈونچر کلب سیاحتی کمیونٹی کے ہر مثبت کام کو خراج تحسین اور ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ سیاحت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ،پاکستان کا بغیر میک اپ انتہائی خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانا ہمارا مشن ہے ،سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دے کر پاکستان کو خوشحال کیا جاسکتا ہے ، ارباب اختیار سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کریں۔