سیاسی میدان میں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں:عالیہ منصور


لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما عالیہ منصور نے کہا ہے کہ خواتین امیدوار حکمت اور بردباری کے ساتھ الیکشن مہم چلائیں۔ سیاسی میدان میں مخالفت میں حد سے آگے نہ جائیں بلکہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ متحرک کارکنان کیلئے حالات حاضرہ سے آگاہی لازمی عنصر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا، الیکشن اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ دیگر مقررین میں طیبہ عاطف، فریحہ اشرف، ثمینہ قمر، شازیہ عبدالقادر و دیگر شامل تھیں۔ فریحہ اشرف اور طیبہ عاطف نے کہا کہ جماعت اسلامی عدل و انصاف کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتی ہے۔ ہمیں معاشرے میں سماجی اقدار و روایات اور قرآن کے مکمل احکامات کے ساتھ ساتھ فلاحی نظام حکومت کو نافذ کرنا ہے۔ جماعت اسلامی عدل و انصاف کی مکمل حکمرانی پر یقین رکھتی ہے جہاں قومی ادارے ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔ شازیہ عبدالقادر نے کہا کہ کراچی کے انتخابات کے شاندار نتائج ہمارے جذبات کو توانائیاں دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی الیکشن میں اپنے نام اپنے نشان اور اپنی پہچان کے ساتھ اپنے امیدوار لا رہی ہے جس کیلئے سوشل میڈیا اور آفیشل پیجز پر بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ میڈیا پر مہم کے حوالے سے اہم نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ تمام ذمہ داران اور کارکنان اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر سوشل میڈیا مہم چلائیں گے۔ نشست میں معتمدہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی تسنیم معظم،سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید، ڈاکٹر ثمینہ روحی وسیم و دیگر نے شرکت کی-

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...