لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام جشن بے نظیر بھٹو جلسہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ون کا اجلاس زاہد ذوالفقار کی زیر صدارت ہوا۔جسمیں امیدوار قومی اسمبلی 118 عامر نصیر بٹاور ٹکٹ ہولڈر پی پی 146 جاوید الیاس بٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ون کے صدر زاہد ذوالفقار خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے کو پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم بنائینگے۔پی پی 146سے امیدوار جاوید الیاس بٹ نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔