لاہور(نیوز رپورٹر)حلقہ پی پی 159 کے مرکزی آفس میں سبزی منڈی کے ریٹ پر سبزی کی فروخت شروع ہوچکی ہے جو مسلسل جاری رہے گی۔چوہدری محمد سرور کے دلی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیت میں سے وقت نکالا اور ہمارے سستی سبزی فروخت کے کام کو اپنی دعاﺅں کے ساتھ شروع کروایا۔پی پی 159 میں کوئی فرد مجاہدین اسلام ، پاک فوج یا پنجاب پولیس سے قوم کی خاطر شہید ہوا ہے تو اس گھر والے اپنے افراد کے مطابق روزانہ تحفہ ً مجھ سے سبزی لے جایا کریں۔