شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان تحریک کے اعلان پر تحریک انصاف (نظریاتی) کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈارنے کہا ہے کہ نااہل ہونےوالے جہانگیر ترین استحکام پاکستان کی بات کیسے کرسکتے ہیں ۔ جہانگیر ترین کے اردگرد بیٹھنے والے سب سیاسی بھگوڑے ہیں تبدیلی،انقلاب لاتے لاتے سب اپنے موقف بھاگ جانے والے استحکام نہ لاسکیں گے۔ ان سب لوگوںکے سیاسی دامن داغدار ہیں۔ یہ لوگ نہ ہی کسی نظریہ اور سوچ وفکر کیساتھ ہیں بلکہ کسی نہ کسی طورپر کرپشن میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرپارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔ اختر اقبال ڈار نے کہاکہ نظریاتی،بانی کارکنان کو پشت ڈالتے ہوئے عروج پانے والی تحریک انصاف اپنی پرتشدد اور گندی سیاست کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ جہانگیر ترین جس طرح جہاز میں جو بھر کر لایا تھا تقریباً آدھے سے زائد اپنے ساتھ لے گیا اور آدھا عمران خان کےساتھ موجود ہے۔
جہانگیر ترین استحکام پاکستان کی بات کیسے کرسکتے ہیں:اختر اقبال ڈار
Jun 11, 2023