شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران 3دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی ہوئے ہیں، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر (پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ) نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔شہداء میں 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔تینوں شہداء کا تعلق فرنٹئیر کور سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےعلاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ زخمی دہشت گردوں کو سخت سکیورٹی میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ان کےعلاج کے بعد تفتیش کی جائے گی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
میران شاہ:سیکیورٹی فورسز سےجھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
Jun 11, 2023 | 10:46