پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی۔تفصیلا ت کے مطابق جلسہ شجاع آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ہو گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جلسے میں شرکت کے لیے شام 5 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے خطاب میں ملکی معاملات اور سیاسی صورتِ حال پر بات کریں گی۔