سمندری طوفان کا خدشہ: کراچی میں بل بورڈ، سائن بورڈ اور اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم

Jun 11, 2023 | 13:53

کراچی میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر  کمشنرکراچی  نے شہر  بھر  سے بل بورڈ،  سائن بورڈ  سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ  طوفان بائپر جوائےکے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،  طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، جب کہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دورہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹرکےفاصلے پرہے۔اس حوالے سے کمشنرکراچی نے شہر بھر سے بل بورڈ، سائن بورڈ سمیت اشتہاری مواد ہٹانےکا حکم دے دیا ہے۔کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کیلئے کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے، حکم نامے پر عمل درآمد کیلئے کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز   اور میونسپل کمشنرز کو خط لکھ دیاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ فیصلے پر  عمل درآمد کیلئے تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنرکوبھی پابندکیاگیاہے۔

مزیدخبریں