سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.15 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات سے 14.04 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 33 فیصد اور 32 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.61 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات سے 6.24 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 0.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 0.62 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 1.08 ملین ڈالر تھا، اسی طرح اپریل میں جیولری کی برآمدات کا حجم 1.408 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 3.47 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 2.03 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2022 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 10.24 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات کا حجم 13.23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔