بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ‘فِچ’ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق فِچ نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان موجود نہیں ہے۔ گزشہ کچھ مہینوں سے روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے. لیکن اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے۔فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے ان خیالات کا اظہار ‘بلومبرگ’ کی ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ کے باعث روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت کی تجویز ہے۔