الیکشن لڑسکتا ہوں لیکن والدہ مجھے منع کر کے گئی تھیں: شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جانے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں الیکشن بھی لڑسکتا ہوں، مجھے اپنی طاقت کے بارے میں بھی پتا ہے لیکن میری والدہ مجھے منع کرکر گئی تھیں۔ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سیاست جوائن کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں اگر پنڈی الیکشن میں کھڑا ہوں، لینڈ سلائیڈ نہ کروں، ایسا ہوسکتا ہے؟’شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ‘میں الیکشن بھی لڑسکتا ہوں.سب کچھ کرسکتا ہوں لیکن میری والدہ نے منع کیا تھا۔ وہ کہہ کر گئی تھیں کہ سب کچھ کرلینا، اس قوم کی خدمت کرلینا لیکن اس ملک کے ساتھ غداری نہ کرنا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھی سوشل میڈیا سے پتا چلا کے میں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جوائن کرلی ہے۔ میں پچھلے 4 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملا تک نہیں۔ میں سیاست سے اور پی ٹی آئی سے دور ہوں۔سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاستدان کی عزت کرتا ہوں۔ مجھ پر ذاتی احسان سابق صدر آصف زرداری کا ہے، میرے ان سے قریبی تعلقات ہیں۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ ‘کراچی کے مہاجروں کا مجھ پر پر بہت احسان ہے. اگر میں کراچی کیلئے کچھ کرسکا تو جان حاضر کردوں گا۔ پنجاب میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کراچی میں پروفشنل مینجنگ نوجوان ہیں، وہی ٹیلنٹ کو مینج کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن