نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت نئی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منتخب بھارتی وزراء کو ان کے عہدے تفویض کر دیئے گئے۔ برامنیم جے شنکر وزارت خارجہ کے عہدے پر برقرار ہیں۔ راج ناتھ سنگھ وزارت دفاع اور امیت شاہ کو بھی وزارت داخلہ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ نرملا ستھا رامن وزیر خزانہ کے عہدے پر برقرار ہیں۔