پنجاب اسمبلی : 5بل ، سانحہ 9مئی ، عدلیہ ، مقننہ مد اخلت سمیت 3قراردادیں منطور 

Jun 11, 2024

لاہور  (خصوصی نامہ نگار )  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میںحکومت 5مختلف بلز،9مئی واقعہ اور عدلیہ پر مقننہ کے معاملات میں مداخلت ، اور سانحہ نو مئی کے حوالے سے مذمتی قراردادسمیت تین قرارداد یںکثرت رائے سے منظور کرلیں۔ اپوزیشن دو مرتبہ کورم کی نشاندہی کے باوجود اجلاس نہ روک سکی، بلز روکنے کیلئے اپوزیشن نے شدید احتجاج جاری رکھا اوردو دفعہ کورم کی نشاندہی کی، تاہم کورم دونوں مرتبہ پورا تھا۔ بلوں کی منظوری کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکومت متعدد قراردادیں منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔ اپوزیشن نے آئی جی پنجاب پر تحریک انصاف کے خلاف کاروائیاں کرنے پر طلب کرنے کیلئے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میںشروع ہوا۔ اپوزیشن نے اجلاس شروع ہوتے ہی شور شرایا شروع کردیا ، اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اورآئی جی پنجاب پولیس کو ہاوس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔اپوزیشن رکن حافظ فرحت عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  موجودہ آئی جی پنجاب نے فسطائیت کی راہ اختیار کر لی ہے اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ ہاو س چلانے کے لیے پہلے آئی جی پنجاب کو طلب کریں۔رانا آفتاب نے کہا کہ حکومت ہمیں نہ بولنے دے رہی ہے نہ رہنے دے رہی ہے۔  رانا شہباز نے الزام لگایا کہ پولیس گھروں سے زیورات چوری کر رہی ہے، آئی جی پنجاب سے جواب طلب کیا جائے۔ اپوزیشن ارکان سیٹوں پر کھڑے ہوئے گئے ۔ اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراو میں کیا ۔ اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر قائم مقام سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کر تے ہوئے وزیر پارلیمانی امور کو ایوان میں آنے کا آرڈر دیدیا۔دوبارہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن احسن علی قریشی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ اس کیساتھ ہی اپوزیشن ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ گنتی  کے بعد کورم مکمل  ہونے پرمختلف بلز کی منظوری دینا شروع کردی ۔جس پر اپوزیشن نے پھر احتجاج شروع کردیا۔ سپیکر ڈائس کا بھی گھیراو کیاگیا ۔اس پر پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی طلب کرلی گی۔ حکومت نے مسودہ قانون ترمیم سرکاری ملازمین پنجاب 2024ء مسودہ قانون ترمیم، ایگریکلچرل مارکیٹنگ، ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب2024ء، مسودہ قانون، ترمیم ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب2024 اورمسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا کنٹرول پنجاب2024ء بلز کو ایوان سے کثرت رائے سے منظورکروالیا۔بعدازاں حکومتی رکن افتخار احمد چھچر نے ملکی اداروں کی کارکردگی اور مداخلت پر قرار داد پیش کر دی، قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔ 9مئی واقعہ کی قرارداد استحکام پارٹی کے رکن محمد شعیب صدیقی کی جانب سے پیش کی گئیں کہا کہ قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔۔اس کے بعد لیگی ایم پی اے احمد احسن اقبال نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پیش کردی  حکومت پلاسٹک بیگ پر مکمل پابندی کو یقینی بنائے،اس قراراد کو بھی کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیاگیاپنجاب اسمبلی کا اجلاس 13جون سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

مزیدخبریں