اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت چینی برآمد کر نے کی اجازت دی گئی ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائیگا، ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا، کاشتکاروں کی تمام زیر التوا ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں اور مارکیٹ کے استحکام کا پندرہ روزہ میں دوبارہ جائزہ لے گا، مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا، شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا۔