لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں اجتماعی قربانی کیلئے کیمپ لگائے گی۔ ہزاروں چھوٹے بڑے جانور ذبح کئے جائیں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عید الاضحی پر مستحقین تک وقف (قربانی فی سبیل اللہ) کا گوشت پہنچائے گی۔ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منظم تنظیمی نیٹ ورک کی وجہ سے دوردراز کے پسماندہ علاقوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کیا جائے گا۔