جماعت اسلامی قوم کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالے گی:حافظ محمدادریس

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ عوام آئی ایم ایف کی غلامی میں جس ذلت واذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں، یہ برطانوی سامراج کی غلامی سے بھی بدتر ہے، اس قومی المیے کا سبب حکمرانوں کی کرپشن، بزدلی اور سودخوری ہے ۔ اللہ نے ہمیں ہر طرح کی دولت اور وسائل فراہم کیے ہیں، مگر یہاں کے لٹیروں نے ہر نعمت کو مصیبت میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تین روزہ مرکزی تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ جماعت اسلامی ذلت کی اس دلدل سے قوم کو نکالے گی ۔ عوام کو بیدار ہوناہوگا، جدوجہد کیلئے میدان میں نکلنا ہو گا۔ وقت آ گیا ہے کہ مگرمچھوں کے پیٹ پھاڑ کر اپنی گم شدہ امانتیں ان سے نکالی جائیں، ہم میدانِ عمل میں ہیں، آؤ ہمارا ساتھ دو۔

ای پیپر دی نیشن