لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ قربانی محروم طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے۔ ذی الحج بہت رحمت اور برکت والا مہینہ ہے اس میں قربانی اور حج کی عظیم عبادات آتی ہیں۔ اسکے ابتدائی 10 ایام بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ حج مسلمانوں کا عالمی اجتماع ہے۔ دنیا کے ہر خطے سے مسلمان مکہ مکرمہ میں جمع ہوتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی بزرگی بیان کرتے ہیں۔