شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ معاشی بحران، بجلی، گیس، پٹرول کی مسلسل بڑھتی قیمتیں اور ہوشربا ٹیکسز کا نفاذ عوام کو زندہ درگور کردینے کا پروانہ ہے حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی روش تبدیل نہ کی تو عوام ان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکسز اور مہنگائی کا نیا طوفان برپا کیا جانا کسی صورت قابل قبول نہیں پی ٹی آئی اس پر خاموش نہیں رہے گی اور حکمرانوں کے اس اقدام کو ہر سطح پر چیلنج کرے گی، وفاقی بجٹ ابھی آیا نہیں مگر قیمتوں اور مہنگائی کو پر لگ چکے ہیں شہباز شریف حکومت غریب اور تنخواہ دار و دیہاڑی دار طبقے کیلئے عذاب بن گئی ہے ملک کے ایک بڑے حصے میں ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جارہا ہے۔
تو دوسری طرف عوام پر ٹیکسوں کے نئے بوجھ کی تیاری کی جارہی ہے جو حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، بے جا ء ٹیکسوں کا نفاذ نہ صرف عام آدمی کیلئے وبال جان ہے۔