لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے شہر میں سفری مسائل کو دیکھے ہوئے سیکرٹری ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ سپیڈو بس کا روٹ نمبر7پنڈی سٹاپ تک چلایا جائے‘ ساتھ ہی روٹ نمبر6پر بسوں کی تعداد بڑھائی جائیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ سپیڈو بس سروس پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اکثرڈرائیور بسوں کی ریس لگاتے ہوئے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں ان کی سرزنش کی جائے۔