شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد منشاء نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اور صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیاگیا ہے۔ شہر کے ہر وارڈ میں شاپرز تقسیم کیے جائیں گے اور میونسپل کمیٹی کی 40 سے زائد گاڑیاں 4,3 روز تک تمام الائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگائیں گی اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی میں آج گاڑیوں،شاپرز اور لیبر کی فراہمی کے ٹینڈر بھی مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسیز اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹروقار علی خان کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنا گھریلو کچرا سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے ڈمپنگ سٹیشنوں میں پھینکے ۔
شہر میں صفائی ستھرائی کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے : ملک محمد منشاء
Jun 11, 2024