سرائے مغل(نامہ نگار) اپنا ساتھی چھڑانے کیلئے ڈاکووںکا تھانہ سرائے مغل پولیس پر حملہ، ایس ایچ او محمد طارق کے آنے پردو ڈاکو فرار ہو گئے۔ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے گولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر جاوید اور غلام رسول ڈاکو ناصر علی ڈوگرسے اسلحہ بر آمد کرنے کیلئے لے جا رہے تھے نہر گوگیرہ کے قریب گرفتار ڈاکو کے دو ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آورساتھیوں کی فائرنگ سے گرفتار ڈاکو ناصر علی زخمی ہو گیا۔
سرائے مغل: برآمدگی کیلئے جاتے ڈاکو ؤں کا پولیس پر حملہ‘ ساتھی ملزم زخمی
Jun 11, 2024